والدین کی درست رہنمائی ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے ،، نسرین عامر 

951

اوپی ایف پبلک اسکول کراچی میں رنگارنگ فن گالا، میلہ اوراوپن ہاؤس کا انعقاد کیا
کراچی: اوورسیزپاکستانی فاؤنڈیشن کے تعلیمی ادارے اوپی ایف پبلک اسکول کراچی میں رنگارنگ فن گالا، میلہ اوراوپن ہاؤس کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر اوپی ایف پبلک اسکول کی پرنسپل نسرین عامر نے اپنے خطاب میں کہا کہا اس تقریب کا مقصد بچوں میں نصابی اورغیرنصابی سرگرمیوں کوفروغ دینا ہے

آج کے بچے کل کے معماروطن ہیں ان کی سہی معنوں میں تعلیم وتربیت ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئے اس لئے جہاں اساتذہ کا کردار اہم ہے وہاں والدین کی درست رہنمائی ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے اوورسیزپاکستانی فاؤنڈیشن کے24تعلیمی ادارے پورے پاکستان کے مختلف شہروں میں بچوں کے لئے تعلیمی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ اوپی ایف نے ملک کے مختلف پیشہ وارانہ تعلیمی اداروں میں 328نشستیں مخصوص کی ہیں

اس مقصد کے حصول کے لئے پہلی دفعہ سمندرپارپاکستانیوں کی فاؤنڈیشن کے تعلیمی فنڈزمیں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بچے جوپاکستان کے پیشہ وارانہ تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں ان میں سے 730مستحق بچوں میں 18ہزارسے 60ہزارکے تعلیمی وظائف بھی تقسیم کیے گئے ہیں تاکہ یہ بچے اپنے پیشہ وارانہ تعلیمی سفرکوجاری رکھیں۔ سمندرپارپاکستانی اورانسانی وسائل کے وفاقی سیکریٹری محمدہاشم پوپلزئی اورمنیجنگ ڈائریکٹرحبیب الرحمن سیلانی اوراوورسیزکے تمام ممبرزاوپی ایف کی ترقی کے لئے موثرکرداراداکررہے ہیں اوربے انتہا کوشش کررہے ہیں کہ اوورسیزکے تمام ادارے کامیابی اورترقی حاصل کریں