پاکستان اسٹاک مندی کا شکار ہو گئی 300سے زائد پوائنٹس کی کمی 

353
انڈیکس ایک بار پھر 43ہزار سے گر گیا اور انڈیکس 42900پوائنٹس کی پست ترین سطح پر بند ہوا
اسٹاکٹس میں فروخت کے دباؤ کے سبب مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگئی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتہ کے پہلے ہی روز مندی کا شکار ہو گئی ۔300سے زائد پوائنٹس کمی سے کے ایس ای100انڈیکس ایک بار پھر 43ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر گیا اور انڈیکس 42900پوائنٹس کی پست ترین سطح پر بند ہوا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا ۔مقامی انسٹی ٹیوشنز او بروکریج ہاؤسز کی جانب سے اسٹیل ،فوڈز ،بینکنگ ،موٹرز اور ٹیلی کام سیکٹرز میں خریداری کی وجہ سے ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس43300اور43400پوائنٹس کی دو بالائی حد عبور کر گیا
بعد ازا ں منافع خوری کی خاطر بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے دباؤ کے سبب مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگئی اور انڈیکس کی الٹی گنتی شروع ہو گئی جس کی وجہ سے انڈیکس 42800پوائنٹس کی پست ترین سطح تک گر گیا تھا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں356.18پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس43267.20پوائنٹس سے گھٹ کر 42911.02پوائنٹس ہو گیا
اسی طرح242.66پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس21491.77پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31237.96پوائنٹس سے کم ہو کر 31108.07پوائنٹس ہو گیا۔ کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 37ارب37کروڑ20لاکھ28ہزار715روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم89کھرب 87ارب96کروڑ55لاکھ89ہزار204روپے سے گھٹ کر 89کھرب50ارب 59کروڑ35لاکھ 60ہزار489روپے رہ گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کے روز 7ارب روپے مالیت کے 16کروڑ76لاکھ 20ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ جمعہ کو 10ارب روپے مالیت کے 24کروڑ45لاکھ 5ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو مجموعی طور پر348کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے139کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،197میں کمی اور12کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے دوست اسٹیل لمیٹڈ 2کروڑ24لاکھ ،ازگارڈ نائن 1کروڑ15لاکھ87ہزار ،فوجی فوڈز لمیٹڈ 1کروڑ15لاکھ ،بینک الفلاح لمیٹڈ 1کروڑ6لاکھ اور ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 93لاکھ6ہزار حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں تیزی کے اعتبار سے118.49روپے کے اضافے سے باٹا پاک کے حصص کی قیمت2824.99روپے اور97.38روپے کے اضافے سے پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت 2070.70روپے پر جا پہنچی جبکہ یونی لیور فوڈز اور نیلسے پاکستان کے حصص کی قیمتوں میں بالترتیب400.00روپے اور70.00روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت کم ہو کر8500.00روپے اور نیلسے پاکستان کے حصص کی قیمت کم ہو کر11900.00روپے پر آگئی ۔