پاکستان کو سیکولربنانے والوں کی شکست نوشتہ دیوار ہے، عبدالغفور حیدری

109

کوئٹہ (آئی این پی) ڈپٹی چےئرمین سینیٹ و جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ پاکستان کو سیکولر ریاست بنانے والوں کی شکست نوشتہ دیوار ہے، پاکستان کا بہتر مستقبل اسلام کے نظام میں مضمر ہے، جمعیت علما اسلام کی مثبت پالیسیوں سے بلوچستان ترقی کی جانب گامزن ہو رہا ہے، کارکناں پارٹی کا پیغام اور اس کی افادیت کو لوگوں تک پہنچائیں، عام انتخابات میں کامیابی جمعیت علما اسلام کا مقدر بن چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دربار سروری میں وزیراعلیٰ
بلوچستان کے اسپیشل اسسٹنٹ برائے آئی پی سی ڈپارٹمنٹ آغا سید نواب شاہ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازین جمعیت علماء اسلام کے قائدین کے درمیاں بلوچستان، ملکی سیاسی صورت حال، موجودہ حالات سمیت سینیٹ کے انتخابات پر تفصیلی گفتگو کی گئی اس موقع پر عام انتخابات کے حوالے سے بھی مشاروت کی گئی۔