انڈیکس 43100پوائنٹس کی حد کو چھونے کے بعد 42900پوائنٹس پر واپس بند

391

سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی توانائی ،اسٹیل ،فوڈز اور گیس سیکڑز میں خریداریا 

منگل کو 6ارب روپے مالیت کے 14کروڑ48لاکھ 87ہزار حصص کے سودے ہوئے

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کے روز تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 43100پوائنٹس کی نفسیاتی حد کو چھونے کے بعد 42900پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 37ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پیر کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر چھائے مندی کے بادل منگل کے روز چھٹ گئے

،سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی توانائی ،اسٹیل ،فوڈز اور گیس سیکڑز میں خریداری کی وجہ سے ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 43115پوائنٹس کی بلند سطح پر جا پہنچا تھا مگر چھوٹے سرمایہ کاروں کی جانب سے پرافٹ ٹیکنگ کے باعث انڈیکس 42600پوائنٹس کی پست سطح تک گر گیا بعد ازاں انڈیکس میں ریکوری دیکھنے میں آئی جس کے سبب مارکیٹ مثبت زون میں بند ہوئی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کے روز کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں83.94پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 42911.02پوائنٹس سے کم ہو کر 42994.96پوائنٹس ہو گیا

اسی طرح94.37پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس21586.14پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31108.07پوائنٹس سے بڑھ کر 31238.48پوائنٹس پر جا پہنچا ۔ کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 37ارب43کروڑ37لاکھ73ہزار947روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 89کھرب50ارب 59کروڑ35لاکھ 60ہزار489روپے سے بڑھ کر 89کھرب88ارب 2کروڑ73لاکھ 34ہزار436روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو 6ارب روپے مالیت کے 14کروڑ48لاکھ 87ہزار حصص کے سودے ہوئے

جبکہ پیر کے روز 7ارب روپے مالیت کے 16کروڑ76لاکھ 20ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو مجموعی طور پر354کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے165کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،164میں کمی اور25کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے پاک الیکٹرون 1کروڑ48لاکھ ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 92لاکھ35ہزار ،ایگری ٹیک لمیٹڈ 88لاکھ42ہزار ،دوست اسٹیل لمیٹڈ 83لاکھ 67ہزار اور فوجی فوڈز لمیٹڈ 68لاکھ95ہزار حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔۔قیمتوں میں تیزی کے اعتبار سے425.00روپے کے اضافے سے یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت8925.00روپے اور175.00روپے کے اضافے سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت7100.00روپے پر جا پہنچی جبکہ اسلینڈ ٹیکسٹائل اور بہنیرو ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمتوں میں بالترتیب56.00روپے اور47.23روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد اسلینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت کم ہو کر1072.00روپے اور بہنیرو ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت کم ہو کر897.47روپے پر آگئی