حکومت اور شوگر ملز مافیا عوام کا خون نچوڑنے پر سو فیصد متفق ہیں، احسن ملک

147

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی 67 کے امیر نعمان احسن ملک، یوسف گل پراچہ، اجمل حسین بدر ایڈووکیٹ اور دیگر نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے آٹا، چینی، چاول، دال کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کرکے عوام سے زندہ رہنے کا حق بھی چھیننا چاہتی ہے۔ زبیر لطیف نے کہا کہ حکومت مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کرکے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے نان ایشوز پر سیاست اور عوام لڑاؤ حکومت کرو کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، روز مرہ کی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کا جینا دو بھر کردیا گیا ہے جبکہ عوام کی داد رسی کرنے والا بھی کوئی نہیں ہے۔ حکومت کے اندر اور باہر موجود شوگر ملز مافیا اپنے مفادات کے لیے عوام کا خون نچوڑنے پرسو فیصد متفق ہے مگر انہیں کوئی ریلیف دینے کے لیے تیار نہیں۔