دنیا پور کی عاصمہ کے ساتھ زیادتی کا واقعہ قابل مذمت ہے

159

لودھراں (وقائع نگار خصوصی)دنیاپور کی عاصمہ کے ساتھ درندگی کا واقعہ انسانیت کی تذلیل وتوہین اور افسوسناک عمل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ،قصور واقعہ کے ملزم عمران کوسر عام پھانسی دی جاتی تو مزید افسوسناک واقعات رونما نہ ہوتے، ملزم کو سرعام پھانسی دی جائے ۔تفصیلات کے مطابق جماعت لودھراں شہر کے رہنماؤں ڈاکٹر طاہرا حمد ،جنرل سیکرٹر ی ملک اقبال ،شاہد خان اورناظم دفتر مولانا اکمل حکیمی ودیگر نے مشترکہ بیان میں اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیاپور کی 6سالہ عاصمہ کے ساتھ درندگی کا واقعہ انسانیت کی تذلیل وتوہین اور انتہائی افسوسناک عمل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر قصورواقعہ کے ملزم عمران کوسرعام پھانسی دی جاتی تو اس طرح کے مزید واقعات رونما نہ ہوتے ۔انہوں نے کہا کہ ہم حکومت پاکستان اور عدالت عظمیٰسے مطالبہ کرتے ہیں کہ زینب اور عاصمہ کے قاتل کواور اس طرح کے تمام ملزمان کوجلد از جلد سرعام پھانسی دی جائے تاکہ اس طرح کے مزیدواقعات سے بچاجاسکے ۔انہو ں کہاکہ اللہ تعالیٰ عاصمہ کے والدین کو صبر جمیل عطا کرے۔