نوجوانوں کوانٹراپارٹی الیکشن کے ذریعے اپنی قیادت کے انتخاب کا موقع دیا ہے

116

راولپنڈی(وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رکن شوریٰ وامیرضلع شمس الرحمن سواتی نے کہاہے کہ ہم نے نوجوانوں کو بااختیاربناکران کی صلاحیتوں کوملک وقوم کی بھلائی کیلیے استعمال کرنے کیلیے مؤثرپلاننگ کی ہے جس کے باعث ملک بھرمیں نوجوان سراج الحق کی قیادت میں اسلامی وفلاحی معاشرے کی تشکیل میں جماعت اسلامی کے شانہ بشانہ جدوجہد کررہے ہیں ،جماعت اسلامی نے انٹراپارٹی الیکشن کے ذریعے نوجوانوں کواپنی قیادت کے انتخاب کا موقع دیا ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جے آئی یوتھNA-53کے یوتھ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرجے آئی یوتھ پنجاب کے صوبائی صدررسل خان بابر،نائب امیرضلع وامیدوارپی پی 8محمدوقاص خا ن ،ڈویژنل صدراویس اسلم مرزا،ضلعی صدرسردارتفہیم اعظم ، امیدوارپی پی 7عتیق کاشمیری، عابدمحمود، حنان چیمہ سمیت دیگرعہدیداران نے بھی خطاب کیا۔ قبل ازیں علالت کے باوجود امیرضلع یوتھ جرگہ میں آئے ، نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور مختصر خطاب کیا ۔ رسل خان بابرنے کہا کہ نوجوان الیکشن مہم کی تیزترکردیں اورعوا م کو یہ بتائیں کہ ووٹ کی پرچی ہی ان کی قسمت کوبدل سکتی ہے ،جب تک ووٹ کی پرچی کو دیانتداراورکرپشن سے پاک قیادت کے حق میں استعمال نہیں کیا جائے گا ،مسائل کا خاتمہ ہوگا نہ ہی نوجوانوں کوروزگاراور عوام کوتعلیم ،صحت ،صاف پانی سمیت بنیادی سہولیات مل پائیں گی ۔ محمدوقاص خان نے مطالبہ کیا کہ بندکیا گیا ٹیکنیکل کالج فی الفور کھولا جائے ، جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف سروس روڈاور عوام کیلیے انڈرپاس بنائے جائیں اور منشیات کے اڈوں کا خاتمہ کیا جائے ۔