پنجاب کا ادارۂ صحت غریب عوام کادشمن بناہو ا ہے،میاں زبیر لطیف

112

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی حلقہ پی پی68کے امیرمیاں زبیرلطیف،جنرل سیکرٹری چودھری نویداسلم،رانانعیم اکرم، میاں عبدالستاربیگا اور دیگرنے شہرکے بڑے سرکاری اسپتالوں میں ادویات، اسٹریچر،وہیل چیئرزاور سرجیکل کے دیگر سامان کی غریب مریضوں کوعدم فراہمی اورناقص سیکورٹی انتظامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ محسوس ہوتاہے کہ حکومت پنجاب اور ادارۂ صحت غریب عوام کادشمن بناہو ا ہے جس کے باعث دور درازسے آنے والے مریض اوران کے لواحقین شدیدمشکلات کا شکارہوتے ہیں، ناقص سیکورٹی انتظامات کے باعث آئے روز چوری اورنوسربازی کی درجنوں وارداتیں معمول بن چکی ہیں لیکن اسپتال انتظامیہ اورضلعی انتظامیہ کے کان پرجوں تک نہیں رینگتی،اسٹریچراوردیگرسرجیکل کا سامان ٹوٹ پھوٹ کاشکارہے اور ادویات کی عدم فراہمی کے باعث مریضوں کے لواحقین اسپتال سے ملحقہ میڈیکل اسٹوروں سے مہنگی ادویات خریدنے پرمجبور ہیں جواپنے من مانے ریٹ لگاکر مریضوں کے ساتھ آنے والے لواحقین کوبھی پریشان کرتے ہیں۔مسافرخانوں کی کمی کے باعث مریضوں کے لواحقین کھلے آسمان تلے ٹھرٹھراتے ہوئے راتیں گزارنے پرمجبورہیں،جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ فوری طور پراسپتالوں میں سہولتوں کے فقدان کانوٹس لے کر اسپتالوں میںآنے والے مریضوں اوران کے لواحقین کوریلیف فراہم کریں۔