بینظیر ائرپورٹ‘ جہاز پرسوار ہونے کے دوران سیڑھی گرگئی‘ 5 مسافر زخمی

146

راولپنڈی (آن لائن) بے نظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ اسلام آباد پر سول ایوی ایشن حکام کی مبینہ غفلت کے باعث جہاز کی سیڑھی گرنے سے3 خواتین اورایک لوڈر سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے‘ مسافروں کے ساتھ یہ حادثہ نجی پرواز ای وائی 615 کی روانگی سے قبل مسافروں کے جہاز میں سوار ہونے کے دوران کی سیڑھی گرنے سے پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق ائر پورٹ پر لفٹ خراب ہونے کے باعث مسافروں کو سیڑھیوں کے ذریعیجہاز پر پہنچایا جا رہا تھا کہ اچانک جہاز سے لگی سیڑھی گرگئی جس سے مسافر سیڑھی سمیت نیچے آ گرے‘ مسافروں کو کمر سینے اور سر میں چوٹیں آئیں‘ زخمیوں کو بے نظیر بھٹو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔