جماعت اسلامی لودھراں کی سید اختر بخاری کیلیے دعائے صحت کی اپیل

182

لودھراں(وقائع نگار خصوصی)سید اختربخاری سپروائزر پی ٹی سی ایل دنیاپور کی صحت یابی کے لیے جماعت اسلامی کے رہنماؤں کی اجتماعی عائیہ تقریب ۔ دفتر جماعت اسلامی ضلع لودھراں میں سیداختر بخاری کی صحت یابی کیلیے اجتماعی دعائیہ تقریب منعقدکی گئی جس میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں امیر ضلع ڈاکٹرسید وحید احمد ،جنرل سیکرٹری طارق فاروق ،نائب امیر ضلع ڈاکٹر طاہر احمد ،جنرل سیکرٹری الخد مت فاؤنڈیشن راؤ محمد اختر ،صدر جے آئی یوتھ خالد فاروق اور ناظم دفتر اکمل حکیمی ودیگر رہنماؤں نے شرکت کی ۔امیر ڈاکٹر سید وحید احمد نے دعاکرائی کہ اللہ تبارک وتعالیٰ جناب سید اختر بخاری کو جلد از جلد صحت و تندرستی عطاکرے