نواز شریف ووٹ کے تقدس کی جنگ لڑ رہے ہیں، مریم اورنگزیب

201

راولپنڈی(صباح نیوز)وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی حکومت 100ارب روپے لگا کر بھی میٹرو منصوبہ نہیں بنا سکی ،محمد نواز شریف عوام کے ووٹ کے تقدس کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ راولپنڈی آرٹس کونسل میں مسلم لیگ(ن)کے سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس سیاسی جماعت کا قائد میاں محمد نواز شریف ہو اور جس کی صدارت شہباز شریف جیسے شخص کے پاس ہو اور جس کے سپاہی حنیف عباسی ہوں اس کو اللہ تعالی کے
بعد عوام کی طاقت اور جماعت کے بعد کسی اور چیز کی ضرورت نہیں، ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف پر 90کی دہائی سے الزامات لگتے آئے ہیں لیکن4 دہائیاں گزرنے کے بعدکرپشن کا کوئی ثبوت نہ مل سکا،جے آئی ٹی اور عدالت عظمیٰ کے ٹرائل اور نیب عدالت کے ریفرنسز کے باوجود بھی ہمارے قائد پر ایک روپے کی کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں۔