سینیٹ کے انتخابات کا معرکہ کل ہوگا، میدان سجنے کو تیار ہے ، بیلٹ پیپر ریٹرننگ افسران کے حوالے کردیے گئے۔
سینیٹ کی 52 نشستوں پر 131 امیدوار آمنے سامنے ہیں ، پارلیمنٹ ہاوٓس اور چاروں صوبائی اسمبلیاں پولنگ اسٹیشنز ہوں گی ، بیرونی سیکورٹی رینجرز اور ایف سی کے سپرد کردی گئی۔
پولنگ صبح نو بجے سے شام چار بجے تک جاری رہے گی، ایوان بالا کے 52 ارکان 11 مارچ کو ریٹائر ہوں گے ، کل جیتنے والے 52 امیدوار چھ سال کے لئے سینیٹر بن جائیں گے۔
حکمراں جماعت مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ امیدوار آزاد حیثیت میں پنجہ آزمائی کریں گے۔