کراچی میں سی ویو کے قریب تیزرفتار کار الٹنے سے سابق صوبائی وزیر اور رکن سندھ اسمبلی روبینہ قائم خانی کا بیٹا جاں بحق ہوگیا۔
حادثہ کراچی کے علاقے سی ویو پر ولیج ہوٹل کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار گاڑی الٹنے سے پیپلزپارٹی کی ایم پی اے روبینہ قائم خانی کا جواں سالہ بیٹا حمزہ قائم خانی جاں بحق ہوگیا۔
ذرئع کے مطابق حادثے میں ایک شخص بھی زخمی ہوا ہے جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔