جو گڑھا پیپلز پارٹی نے کھودا ہے کل خود اس میں گرے گی، فاروق ستار 

360
مہاجر صوبے کے مطالبے سے عوام کوہم نے روکا ہوا ہے ، فاروق ستار
مہاجر صوبے کے مطالبے سے عوام کوہم نے روکا ہوا ہے ، فاروق ستار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ پی آئی بی گروپ کے سربراہ فاروق ستار نے سینیٹ انتخابات میں ایم کیو ایم کی شکست کی وجہ ہارس ٹریڈنگ کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو گڑھا پیپلز پارٹی نے کھودا ہے کل وہ خود اس میں گرے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے انتخابات کے نتائج آگئے ہیں صورتحال آپ کے سامنے ہے میں بیرسٹر فروغ نسیم کو سینیٹ کا رکن منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں، ماضی میں ہم نے 51 ایم پی ایز ہونے پر 4 سیٹیں حاصل کی تھیں بدقسمتی سے اس بار جنرل نشستوں میں ایک ہی نشست جیت سکے۔فاروق ستار نے کہا کہ جو گڑھا پیپلزپارٹی نے کھودا ہے کل وہ خود اس میں گرے گی، ہمارے ارکان کی عزت کو سربازار نیلام کیا گیا انہیں بیک ڈور سے لایا اور لے جایا گیا، جس طرح ارکان اسمبلی کو یرغمال بنا کر ووٹ لیے گئے اس کی مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن اس ہارس ٹریڈنگ کا نوٹس لے۔