اوتھل اور بٹگرام میں ٹریفک حادثات‘ 8 افراد جاں بحق،18زخمی

184

لسبیلہ / بٹگرام ( اے پی پی) اوتھل اور بٹگرام میں ٹریفک حادثات میں8 افراد جاں بحق جبکہ18زخمی ہوگئے‘ لسبیلہ میں مسافر کوچ ٹرک سے ٹکرا نے کے باعث6 اور شاہراہ ریشم پر کار گہری کھائی میں گرنے سے2 افراد لقم�ۂ اجل بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کی صبح بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے صدر مقام اوتھل میں زیرو پوائنٹ کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک بچی اور2 خواتین سمیت 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 18افراد شدید زخمی ہوگئے۔ علاوہ ازیں شاہراہ ریشم پر گلگت جانے والی کار چانجل کے مقام پرگہری کھائی میں گرنے سے 2 افراد موقع پرجاں بحق ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کار حادثہ رات کے ساڑھے3 بجے پیش آیا جس کے نتیجے میں پنجاب کے رہائشی 2 مسافر جاں بحق ہوگئے ۔