سستے ،معیاری دودھ کی فراہمی کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

326

ڈیری فارمرز نے ریٹیلرز سے معاہدہ ختم کرکے دودھ 3400 روپے من کر دیا ہے، کمشنر کراچی نے اجلاس طلب کرلیا ہے

کراچی میں فی لیٹر دودھ 15 روپے اضافے سے 100 روپے کر دیا گیا ،

کراچی: شہر میں سستے اور معیاری دودھ کی فراہمی کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ کراچی میں فی لیٹر دودھ 15 روپے اضافے سے 100 روپے کر دیا گیا جس نے عوام کے لئے اس کا حصول مشکل تر بنا دیا۔

شہری انتظامیہ کے باعووں کے باوجود کراچی میں دودھ 15 روپے لیٹر مہنگا ہوگیا۔ڈیری فارمرز نے پیداواری لاگت میں اضافے کو جواز بناتے ہوئے دودھ کی فی لیٹر قیمت 74 روپے سے بڑھا کر 85 روپے کر دی جس کی وجہ سے عوام کے لئے دودھ 100 روپے لیٹر ہوگیا۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ ڈیری فارمرز نے ریٹیلرز سے معاہدہ ختم کرکے دودھ 3400 روپے من کر دیا ہے

مگر انتظامیہ ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرتی۔کنزیومر رائٹس ایسوسی ایشن پاکستان نے منافع خوری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔ دوسری جانب کمشنر کراچی نے شہر میں دودھ کی قیمت کے تعین کے لئے اجلاس طلب کرلیا ہے۔