ڈی ایچ اے اور بحریہ کے طرز کے تر قیا تی کا م ہما رے ڈی ایم سی میں نظر آئینگے۔چئرمین بلدیہ کورنگی سید نئر رضا

335

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)چےئرمین بلدیہ کورنگی سید نےئر رضا نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا ہے اور بلا امتیاز و بلاتفریق رنگ ونسل بلدیہ کورنگی کی ہریو نین کونسل میں ترقیاتی کام کروا رہے ہیں اور عوام کے دیرینہ مسائل کو حل کیا جارہا ہے تاکہ بلدیہ کورنگی کی عوام بلدیاتی سہولتوں سے استفادہ حاصل کر سکیں ۔ڈی ایچ اے اور بحریہ کے طرز کے تر قیا تی کا م ہما رے ڈی ایم سی میں نظر آئے گے۔

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے کچرا اٹھا نے کے لئے جو ٹرک ڈیڑھ کروڑ روپے میں خریدے ہے ہم نے اسی طرح کا ٹرک 8لاکھ روپے میں تیا ر کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہارچےئرمین بلدیہ کورنگی سید نےئر رضا نے پیر کے روز پرنٹ میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحا فیوں کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔ظہر انے میں پرنٹ میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحا فیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔سید نےئر رضا کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے چندبرس میں جوکچھ اس شہر کے بلدیاتی اداروں کے ساتھ کیا گیا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے ۔

بلدیہ کورنگی دیگر ضلعوں کے مقابلے میں بالکل نیا ضلع ہے اس کے علاقے کبھی ڈی ایم سی ملیر کبھی ڈی ایم سی ایسٹ کے زیر انتظام آتے جاتے رہے ہیں جس کی وجہ سے یہاں ترقیاتی کاموں کا نظام بری طرح خراب ہوگیا تھا جسے ہم نے کچھ حد تک صحیح کرنے کی کوشش کی ہے۔ پچھلے ڈیڑھ سال کے مختصر عرصے میں جتنے کام کئے ہیں وہ غیر منتخب نمائندوں کے دور میں برسوں نہیں ہوئے تھے۔انہوں نے کہا کہ محدود وسائل ہماری راہ میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔ 

عوامی مسائل کا فوری حل ہماری اولین ترجیح ہے عوامی خدمت ہمارافرض ہے اور اس فرض کی انجام دہی کے لئے اپنے محدود وسائل کے ساتھ بروقت عوامی مسائل کے خاتمہ کی کوشش کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ گلیوں میں پیور بلاک کی تنصیب کا مقصد یہ ہے کہ گلیوں کی سطح عرصہ دراز تک بلند نہ ہو اور گلیوں کے گھروں کے فرش نیچے نہ ہوجائیں کیونکہ جب بھی کوئی خرابی ہوگی وہ خراب پیور بلاک تبدیل کےئے جاسکتے ہیں اور فرش کی سطح بلند نہیں ہوگی اس سے علاقہ مکینوں کو بڑی سہولت میسر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ملیر میں بہت سارے مسائل ہیں جس میں پانی کا مسئلہ بھی شامل ہے ہم نے اپنی سطح پر33انچ کی لائن 17کلو میٹر تک ڈالی ہے اپنی سطح پر پوری کوشش کر رہے ہیں۔ ملیر میں آج تک سیوریج کی نکاسی ایک بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے ملیر کی آبادی جو کہ 6سے7لاکھ نفوس پر مشتمل ہے وہاں پر عارضی طور پر 33انچ کی لائن ملیر سے کھوکھرا پار تک ڈالی گئی ہے جو کا لا بورڈ تک جائے گی 

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملیر کورٹ سے ملیر ندی تک45انچ کی لائن پر کام ہورہا ہے یہ پورے ملیر کاڈسپوزل سسٹم ہو گا جس سے ملیر میں پانی کی نکاسی کا مسئلہ حل ہوجائے گا ۔5سے6ما ہ میں حل ہوجائے گایہ ایک بہت بڑا مسئلہ ہے جو حل ہوجائے گا اور یہ بلدیہ کورنگی کی جانب سے ملیر کی عوام کے لئے تحفہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ اپنے وسائل میں رہتے ہوئے پورے بلدیہ کورنگی اور خاص طور پر ملیر میں عوام کو بھر پور ریلیف دیں۔