گوجر خان میں مسافربس کو حادثہ، 8 افراد جاں بحق،25زخمی

195

گوجر خان (مانیٹرنگ ڈیسک ) گوجر خان میں جی ٹی روڈ پر مسافر بس کے حادثے میں 8 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جی ٹی روڈ پر بائی خان پل کے قریب ٹرک کو اوورٹیک کرتے ہوئے مسافربس حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو تحصیل ہیڈکوارٹرزاسپتال گوجرخان منتقل کیا گیا جہاں مزید 4 افراد
دم توڑ گئے جبکہ 25 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچیاں ورایک خاتون بھی شامل ہے جبکہ حادثے کے 14 شدید زخمیوں کو راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی اورجاں بحق ہونے والوں کا تعلق پنجاب کے ضلع نارووال سے ہے۔