پی پی 30 ضمنی انتخاب، ن لیگ کے حمایت یافتہ امیدوار نے میدان مار لیا

186

کوٹ مومن(مانیٹرنگ ڈیسک) کوٹ مومن کے حلقہ پی پی 30کے ضمنی انتخابمیں ن لیگ کے حمایت یافتہ امیدوار یاسر ظفر سندھو نے
کامیابی حاصل کی۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن کے حمایت یافتہ امیدوار یاسر ظفر سندھو 42736 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے راؤ ساجد محمود 23586 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ خیال رہے کہ ن لیگکے رکن اسمبلی چودھری طاہر احمد سندھو کی وفات کے بعد اس نشست پر انتخاب لڑا گیا۔وہ 2013ء کے انتخابات میں پی پی 30 سے کامیاب ہوئے تھے۔ ضمنی انتخابمیں 4 امیدوار مدمقابل تھے جن میں تحریک انصاف کے امیدوار راؤ ساجد محمود، ن لیگ کے حمایت یافتہ امیدوار یاسر ظفر سندھو جبکہ راؤ وقاص احمد اور عاصم اقبال نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخاب میں حصہ لیا۔