فیصل آباد میں جرائم کی بڑھتی وارداتوں  کا خاتمہ کیا جائے، میاں زبیر لطیف

244

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی 68 کے امیر میاں زبیر لطیف، جنرل سیکرٹری چودھری نوید اسلم، رانا نعیم اکرم، میاں عبدالستار بیگا اور دیگر نے پنجاب میں بڑھتی ہوئی اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ حکومت شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اور شہریوں سے عدم تحفظ کا احساس ختم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔ رہنماؤں نے کہا کہ شہرمیں روزانہ بے شمار جرائم کی وارداتوں نے ضلعی انتظامیہ کی گڈ گورننس کے تمام دعووں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔