کراچی (اسٹا ف رپورٹر) حکومت سندھ نے ایک نوٹیفیکشن کے ذریعے ایکس ۔پی سی ایس آفیسر خالد محمود شیخ کو واٹربورڈ کا منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کردیا ہے ،بی ایس 19 کے آفیسر خالد محمود شیخ پروجیکٹ ڈائریکٹر پی آئی یو ،کے این آئی پی ،پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ ، سندھ کراچی ،ڈائریکٹر جزل پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ یونٹ فنانس ڈپارٹمنٹ کے ایم سی کے فنانشل ایڈوائزر ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ حیدرآباد کے علاوہ واٹربورڈ کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر فنانس کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں ،وہ امریکا سے باقاعدہ پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے کورسز بھی کرچکے ہیں،اس کے علاوہ حکومت سندھ کے متعدد ترقیاتی منصوبوں پر گراں قدر خدمات بھی انجام دے چکے ہیں ۔