حکومت کلرکوں کے مسائل حل کرے مراد علی چاچڑ

395

اگرمطالبات حل نہ کئے گئے تو ملک بھر کے پریس کلبوں پر پھر پور احتجاج کریں گے

کراچی:حکومت کلرکوں کے مسائل حل کرے اگرمطالبات حل نہ کئے گئے تو ملک بھر کے پریس کلبوں پر پھر پور احتجاج کریں گے اور تمام دفاتر کو تالے لگا دیں گے یہ بات پاکستان کلرک ایسوسی ایشن سندھ کے صدر مراد علی چاچڑ نے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کلرکوں کو اپ گریشن کیا جائے کانٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے

،یوٹیلیٹی الاؤنس کے علاوہ معطل ملازمین کو بحال کیا جائے مراد علی چاچڑ نے کہا کہ حکومت ہمارے پر امن مظاہروں کو آنسو ں گیس ،لاٹھی چارج اور واٹر کینن کے ذریعے ختم نہیں کر سکتی چونکہ ہم اپنا جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے اپنے حقوق کے لئے پر امن مظاہرے کر رہے ہیں جبکہ حکومت پولیس کے زریعے جبر اور ظلم کر کے ہمارے ساتھیوں کو زخمی کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام کلرک برادری اپنے حقوق کی منظور ی تک اپنی پر امن جدو جہدجا ری رکھے گی

officeجس کے لئے تمام کلرک برادری مکمل متحد اور منظم ہے اس موقع پر احسن علی مگسی ،عابد چانڈیو،غفور عباسی،وقار علی،ذوالفقار سولنگی اور دیگر نے بھی خطاب کیا