وائی این اے کا تمام نرسنگ اسٹاف پیرا میڈیکس کے احتجاج میں بھرپور شریک ہو، اعجاز کلیری

311

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ینگ نرسنگ ایسوسی ایشن سندھ کے صدر اعجاز علی کلیری اور جنرل سیکریٹری حاجی عبدالواحد نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ینگ نرسنگ ایسوسی ایشن سندھ احتجاجی پیرا میڈیکس اسٹاف کے دھرنے پر لاٹھی چارج اور گرفتاریوں کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور حکومت سندھ اور محکمہ صحت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ پیرا میڈیکس اسٹاف کے تمام جائز مطالبات کو تسلیم کرے۔ اعجاز علی کلیری نے مزید کہا کہ ینگ نرسنگ ایسوسی ایشن سندھ پیرا میڈیکس اسٹاف کے تمام جائز مطالبات کے تسلیم کیے جانے تک ان کے ساتھ مکمل اظہار یک جہتی کرتے ہوئے ان کے احتجاج میں شریک ہونے کا اعلان کرتی ہے اور اس سلسلے میں وائی این اے سے وابستہ تمام نرسنگ اسٹاف کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ وہ بھرپور انداز میں عملی طور پر پیرا میڈیکس اسٹاف کے احتجاج میں شامل ہوں۔