پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کی جانب سے صحافیوں کو فرسٹ ایڈ کی ٹریننگ فراہم کی گئی۔

494

پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کی جانب سے صحافیوں کو کسی بھی حادثے یا ناگہانی صورتحال میں ایمرجنسی رپورٹنگ کے دوران اپنی اور دوسروں کی جان بچانے کے لئے تربیت فراہم کی گئی، جمعرات کے روزکراچی پریس کلب میں پرنٹ و الیکٹرونگ میڈیا اور نیوز ایجنسیز سے تعلق رکھنے والے رپورٹر ، فوٹوگرافر اور کیمرہ مینوں کو فرسٹ ایڈ کی ٹریننگ فراہم کی گئی،

اس موقع پر کراچی پریس کلب کے صدر احمد خان ملک،سیکر یٹری مقصود احمد یو سفی،کراچی پریس کلب کے ہیلتھ سیکر یٹری و قا ر بھٹی،سا بق ہیلتھ سیکر ٹری اور کراچی یو نین آف جر نلسٹس دستو ر کے جنرل سیکر ٹری حا مد الرحمن اعوان، جوائنٹ سیکر یٹری منیر عقیل انصاری،کراچی پر یس کلب کے کفیل الدین فیضان سمیت صحا فیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ صحا فیوں کوفرسٹ ایڈ کی تربیت فراہم کرنے کا مقصد کسی بھی حادثے یا ناگہانی صورتحال میں ایمرجنسی رپورٹنگ کے دوران اپنی اور دوسروں کی جان بچانے کے لئے اقدامات کرنا تھا۔

افتتاحی تقریب میں پاکستان ریڈ کریسنٹ کی میڈیا کوآرڈینٹرفر ح شاہ نے پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کا تعارف اور فرسٹ ایڈ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بڑھتے ہوئے حادثات اور دیگر ناگہانی واقعات میں صحافی سب سے پہلے پہنچتے ہیں اگر ان کو فرسٹ ایڈ کی ٹریننگ حاصل ہوگی تو وہ اپنی اور دوسروں کی جان بچاسکیں گے۔فرسٹ ایڈٹریننگ کوآرڈ نیٹر ثاقب احمد نے کہا کہ چند گھنٹوں کی ٹریننگ سے شرکا کو آگاہی ملتی ہے اور اعتماد بھی بحال ہوتاہے ،

کسی بھی سانحہ کی صورت میں اپنی اور دوسروں کی بھی جان بچائی جاسکتی ہے۔ ٹر ینر نے ہڈی ٹوٹنے،خون بہنے،آگ سے جلنے، دل کا دورہ پڑنے، گلے میں کوئی چیز پھنس جانے،کسی کے بے ہوش ہونے کے بعد فوری ا مداد کے حوالے سے صحا فیوں کو معلومات فرا ہم کی گئی۔

کراچی پریس کلب کے جنر ل سیکرٹری مقصود احمد یو سفی نے کہا کہ پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے ٹر ینر نے صحا فیوں کو فرسٹ ایڈ کے حوالے اچھی معلومات فرا ہم کی ہے،ابتدائی امداد کے تربیتی پروگرام منعقد کروانے پر ریڈ کریسنٹ کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کو بھی ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کی تربیت فراہم کرنا بہت ضروری ہے ،

کسی حادثے کے دوران بہتر تربیت فراہم کرنے سے بہتر رپورٹنگ اور فوٹو گرافی کے ساتھ زخمیوں کی زندگی بھی بچاسکتے ہیں۔بعد ازاں فرسٹ ایڈ کی ٹریننگ حا صل کر نے والے شرکا ء کو فرسٹ ایڈ باکس اور سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔