شام میں مسلمانوں کا قتل عام رکوانے میں پاکستان اپنا کردار ادا کرے

402

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی 70 کے امیر رانا طہٰ خاں، جنرل سیکرٹری میاں عتیق الرحمن، ڈاکٹر محمد انور، فاروق بیگ اور ڈاکٹر عبدالعلیم، رانا نذیر خاں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ شام میں معصوم اور بے گناہ افراد کا قتل عام تشویش ناک اور لمحہ فکر ہے۔ حکومت پاکستان شام میں معصوم اور بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام کو رکوانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر سفارتی تعلقات کو استعمال کرکے اپنا کردار ادا کرے۔ اس وقت پاکستان امت مسلمہ کی امیدوں کا مرکز ہے۔ شام کے معاملے کے حل کے لیے بھی پاکستان کو اپنا مرکزی کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ باہمی اختلافات کا شکار ہے۔ عالمی طاقتیں چاہتی ہیں کہ مشرق وسطیٰ میں آگ اور خون کا یہ کھیل جاری رہے، اس لیے عراق، لیبیا اور یمن کے بعد شام میں خانہ جنگی کی کیفیت پیدا کی گئی ہے۔