***۔۔۔۔۔۔پنجاب ۔۔۔۔۔۔***

137

راولپنڈی (بی این پی )حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے لاہور کی مختلف یونین کونسلوں کے چیئرمینوں ‘ خواتین ارکان سمبلی اور مسلم لیگی خواتین نے سینیٹ کے الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کی تاریخی کامیابی پر اپنے قائدین میاں محمد نواز شریف ‘ میاں محمد شہباز شریف ‘ مریم نواز اور میاں حمزہ شہباز کو اس کامیابی کی دلی مبارکبا د دیتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ کے بروقت الیکشن اور اس میں مسلم لیگ کی بھاری اکثریت سے کامیابی نے ثابت کردیا ہے کہ میاں محمد نواز شریف ہی پاکستان کے ایک عظیم اور بڑے لیڈر ہیں اور ان کے نام کے ہی ووٹ ہیں انہیں وزیراعظم ہاؤس سے تو زبردستی نکالا جا سکتا ہے لیکن عوام کے دلوں سے ان کی محبت کو نکالنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے* پیپلز پارٹی شعبہ خواتین خواتین کی تنظیم سازی کاکام مکمل کرنے میں پوری طرح سے ناکام ہو گئی ہیں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے شروع کی گئی پارٹی کی ممبر سازی مہم میں بھی انہوں نے کوئی دلچسپی نہیں لی اور اب تک ایک بھی ممبر سازی کا کیمپ شعبہ خواتین کی طرف سے کہیں پر بھی نہیں لگایا گیا ۔بی این پی تجزیہ کے مطابق اسلام آباد میں خواتین ونگ اپنی کارکردگی دکھانے میں ناکام ہے اور اس میں ابھی تک تنظیم سازی کا کام بھی مکمل نہیں ہو سکا اور پارٹی تقریبات کے حوالے سے ابھی اس ونگ کی کارکردگی نہایت کمزور ہے* پاکستانی نوجوان نسل کی اصل قیادت بلاول بھٹو زرداری ہیں ۔پرانے اور حقیقی جیالوں کا وقار بحال کیا جائے گا۔پیپلز لیبربیورو کے زیر اہتمام ایک میٹنگ G 7 مرکز میں منعقد ہوئی۔پیپلز لیبربیورو کے رہنما لیاقت کاظمی نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مفادپرست اورچور راستے سے تنظیمی عہدے حاصل کرنے والے ٹولے کا محاسبہ کریں گے ۔اوراگر کسی نے پیپلز لیبربیورو پر شب خون مارنے کی کوشش کی اور حقیقی قیادت کو پسند وناپسند کی بنیاد پر پیچھے کرنے کی سعی کی تو اسکا انجام اچھا نہیں ہوگا۔خودچورراستے سے مسند اقتداراورتنظیمی عہدہ حاصل کرنے والے ذاتی اناکی تسکین کے لیے حقیقی لیڈرشپ کوپس پردہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔جبکہ وہ خودڈرائنگ روم کی سیاست کررہے ہیں *سرکاری سکولوں کے نان سیلری بجٹ میں کروڑوں روپے کی کرپشن پر پروگرام مانیٹرنگ اینڈ عملدرآمد یونٹ نے نوٹس لے لیا۔بجٹ کا غلط استعمال کرنے والے سکول سربراہان کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کر دئیے۔تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے سرکاری سکولوں کو جاری کیے جانے والے نان سیلری بجٹ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے ،۔پروگرام مانیٹرنگ اینڈ عملدرآمد یونٹ نے ڈی ایم اوز سے نان سیلری بجٹ کا دوبارہ سے ریکارڈ مانگ لیاہے۔ا س سلسلے میں جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ مانیٹرنگ اسسٹنٹ باقاعدگی سے نان سیلری بجٹ کا ریکارڈ مرتب کریں۔ بجٹ کا بے دریغ استعمال کرنے والے سکول سربراہان کی فہرست فراہم کریں۔ نان سیلری بجٹ کے استعمال سے قبل سکول کونسل کے ممبران کو اعتماد میں لیا جائے۔سکول سربراہان بینک سے نان سیلری بجٹ نکالنے سے لے کراشیا کی خریداری تک کی مکمل رسیدیں رکھیں*محکمہ سکول ایجوکیشن نے ابتدائی تعلیم کے کلاس رومز میں بچوں کی دیکھ بھال کیلیے رکھی گئی کیئر ٹیکرز کا اعزازیہ 38سو سے بڑھا کر 4ہزار کردیا ہے۔اعزازیہ بڑھانے کے لیے تمام سی ای اوز کو احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں ،اعزازیہ نان سیلری بجٹ سے ادا کیا جائے گا*صوبہ بھر کی ضلعی زکوٰۃ کمیٹیاں 25مارچ کو ختم کرنے کا فیصلہ،محکمہ زکوٰۃ اینڈ عشر نے چیئرمین اور ممبران زکوٰۃ کمیٹی کے لیے ڈپٹی کمشنرز سے نام طلب کر لیے۔ محکمہ سوشل ویلفیئر اور بیت المال سے اشتراک بھی ختم کر نے کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔ ذرائع نے بی این پی کو بتایا کہ ضلعی زکوٰۃی 25مارچ کو نان فنکشنل ہو جائے گی ڈسٹرکٹ زکوٰۃ کمیٹی تین سال کی مدت کے لیے بنائی گئی تھی جس کی مدت 25مارچ کو ختم ہو جائے گی۔ زکوٰۃ اینڈ عشر ڈیپارٹمنٹ نے زکوٰۃ کی تقسیم کو متاثر ہونے سے بچانے کے لیے ڈپٹی کمشنر سے اچھی شہرت کے حامل تین نام طلب کر لیے ہیں جن میں سے ایک کو چیئرمین جبکہ باقی دو کو کمیٹی کا ممبر بنایا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کی روشنی میں سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور بیت المال کے درمیان اشتراک بھی ختم کر دیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں بیت المال کے محکمہ کے لیے ڈپٹی ڈائریکٹر کی نئی سیٹ تشکیل دیدی گئی ہے جو زکوۃکی تقسیم سمیت دیگر امور کی ما نیٹرنگ کے فرائض بھی انجام دے گا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر صنعت زار ، دارالامان ، سنٹرل جیل ، اربن اور رورل کمیونٹی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ ، میڈیکل سروسز یونٹس بیت المال کمیٹی اور چلڈرن ہوم کے امور کی نگرانی کا ذمہ دار ہو گا۔