پی ایس ایل :کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 67رنز سے شکست دے دی

166

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ تھری کے 19ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو بڑے مارجن سے شکست دے دی۔  کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 113 رنز بنا سکے۔ شین واٹسن کی شاندار اننگز کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 67 رنز سے شکست دے دی جو کہ پی ایس ایل کی تاریخ میں فتح کا سب سے بڑا مارجن ہے