ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم رواں ماہ پاکستان آئے گی، کراچی میں کوئی میچ نہیں ہوگا

81

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ویسٹ انڈیز کی ٹیم رواں ماہ کے آخر میں پاکستان پہنچے گی اور یہاں 3 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔ ابتداء میں ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کو یہ سیریز 29 مارچ سے یکم
اپریل تک کھیلنا تھی لیکن اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے شیڈول تبدیل کر دیا ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق ویسٹ انڈین ٹیم پاکستان میں یکم، 2 اور 4 اپریل کو 3 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔ یاد رہے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کچھ دن پہلے عندیہ دیا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان میں ایک ٹی 20 کراچی میں بھی کھیلا جا سکتا ہے لیکن اب اس حوالے سے طے ہوگیا ہے کہ کراچی کسی میچ کی میزبانی نہیں کرے گا اور تمام میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہی کھیلے جائیں گے۔