پاکستان شام میں بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام کو رکوائے

216

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی کے رہنماؤں سردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ، انجینئر عظیم رندھاوا، رانا وسیم احمد، محبوب الزماں بٹ، غلام عباس خان نے شام میں معصوم اور بے گناہ افراد کے قتل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان شام میں معصوم اور بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام کو رکوانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر سفارتی تعلقات کو استعمال کرکے اپنا کردار اداکرے۔ پاکستان امت مسلمہ کی امیدوں کا مرکز ہے۔شام کے معاملے کے حل کے لیے بھی پاکستان کو اپنا مرکزی کردار ادا کرنا چاہیے۔ حکومت پاکستان شام کے مسئلے کا پائیدار حل نکالنے کی غرض سے سعودی عرب اور ایران کے درمیان مصالحت کی پالیسی کو اختیار کرے اور اس سلسلے میں ترکی کی حکومت سے بھی تعاون لیا جائے۔ شام میں کسی بھی صورت میں بے گناہ افراد، خواتین اور بچوں کی ہلاکت قابل قبول نہیں ہے۔