فیصل آباد، نادرا کے تعاون سے  جماعت اسلامی کے تحت خصوصی کیمپ

194

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی 64 کے ذمے داران کا اہل علاقہ کے لیے قومی شناختی کارڈ کے حصول لیے نادرا کے تعاون سے خصوصی نادرا کیمپ کا انعقاد، نادرا موبائل کیمپ کا افتتاح جماعت اسلامی کے امیر پروفیسر مظہر نعیم رندھاوا اور کسان بورڈ کے ضلعی صدر رانا محمد خاں نے کیا۔ اس موقع پر خواتین کے قومی شناختی کارڈ بالکل فری بنائے گئے اور بعد ازاں ان کے گھروں تک پہنچانے کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ ایسی بزرگ خواتین جن کا قومی شناختی کارڈ ابھی تک نہیں بنا تھا، کو خصوصی ترجیح دی گئی تاکہ وہ قومی دھارے میں شامل ہو کر اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی شناخت بن سکیں۔ الیکشن کمیشن کے اہلکاروں نے موقع پر ہی نئے بننے والے قومی شناختی کارڈ کے افراد کے ووٹ کے اندراج کی لسٹ میں نام شامل کیے۔ نادرا موبائل کیمپ میں چودھری زاہد وائلہ، ایوب گل، چودھری آفتاب گل، عبدالستار کونسلر، فہد وائلہ اور چودھری بوٹا وائلہ بھی موجود تھے۔