پی ایس ایل کراچی نے ملتان کو 63 رنز سے ہرا دیا

840
دبئی : کراچی کنگز کے بلے باز جو ڈینلی ‘بابر اعظم ملتان سلطانز کے خلاف شاٹ کھیلتے ہوئے ‘ جب کہ محمد عامر وکٹ لینے کے بعد ساتھی کھلاڑیوں سے داد وصول کرتے ہوئے 
دبئی : کراچی کنگز کے بلے باز جو ڈینلی ‘بابر اعظم ملتان سلطانز کے خلاف شاٹ کھیلتے ہوئے ‘ جب کہ محمد عامر وکٹ لینے کے بعد ساتھی کھلاڑیوں سے داد وصول کرتے ہوئے 

دبئی(نمائندہ خصوصی) مایہ نازآل راؤنڈر شاہد آفریدی کی تباہ کن بولنگ کے نتیجے میں پاکستان سپر لیگ کے 22ویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 63 رنز سے شکست دے دی۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان کی ٹیم کراچی کے 189 رنز ہدف کا تعاقب کررہی تھی تاہم آفریدی نے مڈل اوورز میں 3 اہم وکٹیں گرادیں جس کے باعث میچ پر کراچی کا غلبہ ہوگیا۔ملتان سلطانز نے اپنی اننگز کاآغاز جارحانہ انداز میں کیا تاہم 18 کے انفرادی اسکور پر کمار سنگاکارا عرفان جونیئر کی گیند پر آؤٹ

دبئی: کراچی کنگز کے آل راؤنڈرشاہد آفریدی کا وکٹ لینے کے بعد منفرد انداز‘چھوٹی تصویر میں ایوارڈ کے ساتھ 
دبئی: کراچی کنگز کے آل راؤنڈرشاہد آفریدی کا وکٹ لینے کے بعد منفرد انداز‘چھوٹی تصویر میں ایوارڈ کے ساتھ

ہوگئے۔دوسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز صہیب مقصود تھے

جو عثمان شنواری کی بال پر بابر اعظم کو کیچ دے بیٹھے۔ انہوں نے 11 رنز بنائے۔احمد شہزاد عماد وسیم کی گیند پر کریز سے نکل کر جارحانہ اسٹروک کھیلنا چاہتے تھے تاہم وکٹ کیپر محمد رضوان نے انہیں اسٹمپ کردیا۔ملتان سلطانز کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور شاہد آفریدی نے پہلے کیرون پولارڈ 3، سیف بدر 13 اور کپتان شعیب ملک 6رنزپر واپس پویلین روانہ کیا۔آفریدی کی وکٹوں نے ملتان کی اننگز کی کمر توڑ دی۔دیگرآنے والے بیٹسمین بھی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔اختتامی اوورز میں سہیل تنویر نے کچھ دلکش شاٹس لگائے تاہم وہ بھی ملتان کو شکست سے بچانے میں ناکام رہے۔کراچی کی جانب سے شاہدآفریدی نے3، عرفان جونیئر نے 2 جبکہ عماد وسیم، محمد عامر اور عثمان شنواری نے ایک، ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔اس سے قبل کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اسکور 188 رنز اسکور کیا۔ کراچی کنگز نے محتاط انداز میں اپنی اننگز شروع کی۔پہلی وکٹ لینڈل سمنز کی صورت میں گری جو محمد عرفان کی گیند پر 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔پہلی وکٹ کے بعد بابر اعظم کریز پرآئے اور جو ڈینلی کے ساتھ شاندار 118 رنز کی شراکت قائم کی۔ڈینلی 78 رنز بناکر ویلوئن کی گیند پر عمران طاہر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔اختتامی اوورز میں جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے بابر اعظم بھی 58 رنز بناکر ویلوئن کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ ڈیتھ اوورز میں کولن انگرام نے بھی 29 رنز کی کیمیو اننگز کھیل اور اپنی ٹیم کو 188 رنز تک پہنچادیا۔ملتان کی جانب سے ہرڈس ویلوئن نے 2جبکہ محمد عرفان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔شاندار بولنگ پر شاہد آفریدی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔فتح کے نتیجے میں کراچی کو 2 پوائنٹس مل گئے ہیں جس کے بعد ان کی پوائنٹس ٹیبل پر تعداد 9 ہوگئی ہے جبکہ کراچی نے دوسری پوزیشن بھی حاصل کرلی ہے۔ کنگز کے ابھی ٹورنامنٹ میں 3 میچز باقی ہیں۔ شکست کے بعد ملتان کی ٹیم تیسری پوزیشن پر گرگئی ہے۔آج لاہور قلندر اور کراچی کنگز مد مقابل ہوں گے۔