لورالائی: خسرے سے 3 بچے جاں بحق

146

لورالائی (آن لائن) دکی کے علاقے میں خسرے کی وبا سے 2 بھائیوں سمیت 3 بچے جاں بحق ہوگئے اور متعدد بچے متاثر ہوئے جبکہ خسرے سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد4 ہوگئی ہے۔ فوکل پرسن پولیو کا کہنا ہے کہ دکی میں خسرے کی ویکسین ختم ہو چکی ہے اور ڈپٹی کمشنر دکی حبیب الرحمان کاکڑ نے خسرے سے اموات کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ محکمہ صحت کے حکام سے رپورٹ طلب کی ہے تاکہ ان واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جاسکیں۔