سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور نے کراچی کو سپر اوور میں شکست دیدی

219

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ کے 24ویں میچ میں کراچی کنگز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد سپر اوور میں شکست دے دی۔کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 164رنز کا ہدف دیا ۔جس کے جواب میں آخری اوور میں لاہور کو جیت کے لیے 15 رنز درکار تھے جس پر سہیل اختر نے پہلے چوکا اور پھر چھکا لگاکر میچ کو سنسنی خیز بنادیا تاہم اگلی ہی گیند پرمک کلیناگھم رن آؤٹ ہوگئے، آخری بال پر لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 3 رنز کی ضرورت تھی لیکن سہیل اختر باؤنڈری لائن پر کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ امپائر نے آخری گیند نو بال قرار دیدی جس کے باعث میچ سپر اوور میں داخل ہوگیا۔سپر اوور میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 11 رنز بنائے جس کے جواب میں کراچی کنگز صرف 8 رنز ہی بناسکی۔