شناختی کارڈ، پاسپورٹ وغیرہ میں مذہب کے  اندراج پر حلفی بیان لیا جانا چاہیے، قیوم پراچہ

191

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی 65 کے امجد قیوم پراچہ، جنرل سیکرٹری ہدایت اللہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا تاریخی اور حقائق پر مبنی فیصلہ سونے کے پانی سے چاندی کے اوراق پر لکھنے کے قابل ہے۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے انصاف کی زبان اور قلم استعمال کیا ہے، صاحبِ اقتدار فوری طور پر اس فیصلے پر عملدرآمد کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ شناختی کارڈ، پاسپورٹ وغیرہ میں مذہب کے اندراج پر حلفی بیان لیا جانا چاہیے اور لازمی بھی ہے۔ قادیانی ہی مسلمانوں کو ہر طریقے سے دھوکے میں رکھے ہوئے ہیں۔ پاکستان میں اہم سرکاری اداروں پر قادیانی اپنی شناخت چھپاکر براجمان ہیں، جو کہ ایک خطرناک عمل ہے جس کی چھان بین کرنا حکومت کا کام ہے۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے کہا کہ پرویزالٰہی کا بیان کہ ن لیگ میں بعض عناصر اب بھی ختم نبوت قانون کو ختم کرنے کے لیے کوشاں ہیں، قابل غور بھی اور قابل گرفت بھی ہے۔