ملک کو سیاسی اور مذہبی چیلنجز درپیش ہیں، نعمان احسن ملک

201

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی 67 کے امیر نعمان احسن ملک اور یوسف گل پراچہ نے کہا کہ انتخابی نظام کی اصلاح ملک میں جمہوری استحکام کے لیے نہایت ضروری ہے، کرپشن کے خاتمہ کیساتھ ساتھ انتخابات کے دوران ووٹوں کی خرید و فروخت کے رجحانات کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے انتخابات کے دوران ووٹوں کی خریدو فروخت نہایت باعث شرم ہے، جس طرح انتخابات ملک سے کرپشن بدعنوانی کا خاتمہ ضروری ہے۔ ا س طرح پارلیمنٹ اور سینیٹ کے ارکان کے انتخاب میں بدعنوانیوں، خریدو فروخت کے رجحانات کا خاتمہ بھی جمہوریت اور سیاسی ماحول کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو سیاسی اور مذہبی چیلنجز درپیش ہیں، جن میں ختم نبوت خانہ کا خاتمہ، الیکشن ایکٹ میں ترامیم اور انتخابی حلف نامے میں دفعات کو ختم کیا جانا شامل ہیں۔ حکومت نے دانستہ طور پر اس معاملے کو الجھایا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فارم میں جن دفعات کو نکالا گیا ہے، انہیں واپس بحال کیا جائے۔