کراچی پر امن

140

گزشتہ کئی سال سے کراچی دہشت گردی، چوری، ڈکیتی، ٹارگٹ کلنگ اور لوٹ مار جیسے سنگین مسائل سے دو چار رہا ہے۔ کراچی جس کو پاکستان کا دل کہا جاتا ہے برسوں ان پریشانیوں کا مرکز رہا۔ آئے روز بوری بند لاشیں شہر کے مختلف مقامات سے ملنا ایک عام سی بات تھی۔ جیسے کراچی کو چوروں، لٹیروں اور قاتلوں کے حوالے کر دیا گیا ہو۔ برسوں کراچی کے لوگ ان مظالم کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنے رہے اور ان کے صبر کا صلہ بالآخر رینجرز آپریشن کی صورت میں مل ہی گیا۔ یہاں سوال تو یہ بھی ذہن میں آتا ہے کہ آخر کیوں برسوں کراچی کو تباہ کرنے اور جلانے کے بعد آپریشن شروع کیا گیا؟ کیوں کراچی کو بے یار و مدد گار چھوڑ دیا گیا؟ دیر سے ہی سہی کراچی کو وہ ملا جو کافی پہلے ہی اسے مل جانا چاہیے تھا اور وہ ہے ’’امن‘‘۔ کراچی کے لوگ تو شاید اس لفظ کو بھلا بیٹھے تھے پر شکر ہے اس پاک رب کا جس نے کراچی کو اس کی کھوئی ہوئی رعنائیاں واپس لوٹائیں اور پھر سے کراچی کو امن و سکون کا گہوارہ بنا دیا۔
فرحین صغیر