کاش مسلم حکمران بیدار ہوں

141

ناموس رسالت کے قانون کے خلاف مغرب کی چیخ و پکار کوئی اہمیت نہیں رکھتی۔ پاکستان سے توہین رسالت کا قانون ختم کرنے کا امریکی مطالبہ اور اس پر ہمارے حکمرانوں اور سیاستدانوں کی خاموشی شرم ناک ہے۔ یہ حقیقت کبھی تبدیل نہیں ہوئی کہ پاکستان میں توہین رسالت پر کسی بھی مسلمان یا غیر مسلم کو سزائے موت نہیں دی گئی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ حکمران اللہ، رسول اور پوری قوم کی ناراضی تو برداشت کرسکتے ہیں لیکن مغربی آقاؤں کی نہیں۔ پاکستان پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام لگانے والا امریکا اگر خود اپنے گریبان میں جھانک لے کہ خود ان کے اپنے ملک میں انسانی حقوق کی کیا صورت حال ہے تو شاید شرم سے گڑ جائے۔ لیکن ایسا انصاف کہیں نہیں، انہیں اسلامی ملکوں میں تو یہ ناانصافی نظر آتی ہے لیکن اپنے ملک میں نہیں۔ کاش ہمارے حکمران ہی جاگ جائیں۔
ماہرہ ثاقب، بلاک8، بلوچ کالونی، کراچی