خستہ حال اسکول وین

112

اسکول وینوں کی حالت روز بروز خستہ حالی کی طرف جارہی ہیں۔ وین ڈرائیور بچوں کو بھر لیتے ہیں اور گاڑیوں میں اتنی جان نہیں ہوتی جتنا کہ وزن ڈال دیا جاتا ہے۔ اسکول وین کو جگہ جگہ سے ویلڈنگ کرکے کام چلایا جاتا ہے اور بچوں کو بُری طرح سے بھر لیا جاتا ہے اور پھر کچھ عرصے کے بعد کوئی نہ کوئی حادثہ رونما ہوجاتا ہے۔ اگر اسکول وینوں کی حالت پر غور نہ کیا گیا اور انتظامیہ حرکت میں نہ آئی تو حالات بہت خراب ہوسکتے ہیں۔ہمیں چاہیے کہ بچوں کو اتنی خطرناک وین میں نہ بٹھائیں اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں تا کہ وین کے مالکان جو اپنی مرضی کی فیس تو وصول کرلیتے ہیں مگر خرچہ اپنی گاڑیوں پر بالکل نہیں کرتے۔ برائے مہربانی اس کا نوٹس لیا جائے تا کہ حادثات ہونے سے رُک جائیں۔
منیزہ صادق، بلوچ کالونی، کراچی