سید نا صر حسین شاہ نے 15ویں عالمی ٹریڈو صنعت سینٹر2018کا افتتاح کردیا۔

367

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) صو با ئی وزیر اطلا عا ت ،محنت ،ٹرا نسپو ر ٹ سید نا صر حسین شاہ نے آج ایکسپو سینٹر میں 15ویں انٹر نیشنل ٹریڈ وانڈسٹری سینٹر2018کا باضابطہ افتتاح کیا اس موقع پر آرگنائزر ڈاکٹر خورشید نظام ،ینگ لی میچنگ ،ڈائریکٹر اورسیز مارکیٹ چینگی اسپیشل آٹو موبائل ،زیاؤینگ ،ساؤتھ ایشین مارکیٹ پاکستان ،چینی کمپنیوں کے450سے زاید نمائندوں ،ویت نام ،روس اور جرمنی کے سفارتی کمرشل کونسلز پاکستان نے بھی شرکت کی ۔

سینٹر کے باضابطہ افتتاح کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ آج کا سینٹر کراچی میں حکومتی اقدامات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں ،رینجرز،پولیس ودیگر کے مشترکہ حکمت عملی سے امن وامان کی صورتحال بہتر ہونے کے باعث انعقاد ممکن ہوا ۔جس میں کراچی کے عوام کا بھر پور تعاون بھی شامل تھا حکومت ایسی تقاریب کا انعقاد عوام کے ساتھ ساتھ ہمارے مقامی صنعتکاروں کے لئے جدید مواقع اور تجربہ کی روشنی میں سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینے کے لئے ہر ممکن تعاون ومدد کے لئے تیار ہیں 

ہم اپنے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے آگے آئیں کیونکہ سی پیک کے بعد پاکستان اور خصوصا سندھ کی اہمیت بڑھ گئی ہے ۔ صو با ئی وزیر اطلا عا ت ،محنت ،ٹرا نسپو ر ٹ سید نا صر حسین شاہ نے مزید کہا کہ اس سینٹر میں پاکستان کے سب سے بڑے سرمایہ کار اور صنعت کار اپنی اپنی مصنوعات کے فروغ کے لئے باہمی یادداشت کے منصوبے پر دستخط کریں گے جو کہ سندھ کے عوام کے لئے ایک سنہری موقع ہوگا اور عوام کو جدید اور معیاری مشینری اور صنعتی شعبوں میں مواقع میسر ہوں گے اور اس سے ملک کی پیداوار میں اضافہ اور افراط زر میں کمی اور روزگارکے جدید مواقع پیدا ہوں گے اور ہمارے نوجوان ہر سطح پر ہر شعبے میں اپنا کردار نمایاں طور پر ادا کرسکیں گے ۔

صو با ئی وزیر اطلا عا ت ،محنت ،ٹرا نسپو ر ٹ سید نا صر حسین شاہ نے چاروں ہال میں450سے زائد چینی کمپنیوں کی مختلف مصنوعات اور اسٹالز کا معائنہ کیا اور پاکستانی صنعتکاروں وسرمایہ کاروں کے لئے بہترین موقع قراردیا اور کہا کہ ہمارے سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کے اشتراک سے پاکستان کی معاشی حالت بہتر ہوگی اور کیونکہ کراچی معاشی حب ہے اس کی بھی ترقی میں اضافہ ہوگا ۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صو با ئی وزیر اطلا عا ت ،محنت ،ٹرا نسپو ر ٹ سید نا صر حسین شاہ نے کہا کہ متوقع PSLمیں کراچی کے عوام کے بہترین مواقع اور انتظامات کئے گئے ہیں آپ سب کا تعاون درکار ہے اور صبر وتحمل کے ساتھ حکومتی اقدامات سے فائدہ اٹھائیں اور آئندہ عالمی منصوبوں کی فضا ء کو سازگار بنائیں اور مقررہ مقامات پراپنی گاڑیاں پارک کریں اور تیس ہزار سے زائد عالمی کھیل سے لطف اندوز ہونے کے لئے شٹل سروس سے استفادہ کریں اور بھر پور تعاون کرکے اس ایونٹ کو کامیاب بنائیں اور اچھے شہری اور اسپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کریں ۔