پاکستان آئی بنک سو سائٹی اینڈجنرل اسپتا ل کے تعاون سے گلشن اقبال13ڈی بلاک 2 میں فری آئی کیمپ کاانعقاد

856
آنکھوں کے امراض میں اضافہ باعث تشویش ہے،نصرت جہاں

کراچی ( اسٹا ف رپورٹر)پاکستان آئی بنک سو سائٹی اینڈجنرل اسپتا ل کے تعاون اور جا معہ کراچی کے شعبہ سماجی بہبود کہ طلباء کے زیراہتمام منگل کے روز گلشن اقبال13ڈی بلاک 2 میں ایک روزہ فری آئی کیمپ کاانعقاد کیاگیا،

فری آئی کیمپ میں ڈاکٹر احسان الحق،سمیرارحمن،محمد نبیل سمیت دیگر نے 150سے زائد آنکھوں کے
مریضوں کامعائنہ کیا گیا ، اور مفت دوائیں فراہم کی، جبکہ مو تیا کے مر یضوں کے آپر یشن کے لئے رجسٹریشن کی گئی،اندراج کئے گئے مر یضوں کا جلد ہی پاکستان آئی بنک سو سائٹی اینڈجنرل اسپتا ل ناگن چو رنگی میں مفت آپریشن کیا جا ئے گا۔
پاکستان آئی بینک سوسائٹی کی سینئر رکن نصرت جہاں نے پاکستان میں آنکھوں کے امراض میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھاکہ انسانیت کی خدمت صدقہء جاریہ ہے ،فری آئی کیمپس ان مریضوں کی دادرسی کاذریعہ ہیں جو مہنگی ادویات اورماہرین معالج سے چیک اپ کی حیثیت نہیں رکھتے۔
پاکستان میں آنکھوں کی بڑھتی ہوئی بیماریوں کاعلاج غریبوں کی پہنچ سے دور ہوگیا ہے ہمارا مقصد کمیونیٹی کے غریب لوگوں کومفت علاج فراہم کرناہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد شہر کے دیگر پسماندہ علاقوں میں مزید فری آئی کیمپس لگائے جائیں گے۔