پلاسٹک مصنوعات کی نمائش رواں ماہ 16 سے 18 مارچ تک منعقد ہوگی

405

th
کراچی
پاکستان کی سب سے بڑی پلاسٹک مصنوعات کی نمائش PAKPLAS رواں ماہ 16 سے 18 مارچ 2018ء تک لاہور ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی۔ گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نمائش کا افتتاح کریں گے۔

PAKPLAS کے چیف آرگنائزر سید نبیل ہاشمی نے کہا کہ یہ ایونٹ پلاسٹک پروسیسنگ انڈسٹری کے شراکت داروں کو راغب کرنے اور اجتماعی اقدامات میں سہولت کے لئے ترتیب دیا گیا ہے جہاں اس صنعت کے تمام طبقات جن میں خام مال کے پروڈیوسرز، پروسیسرز، پلاسٹک مشینری مینوفیکچررز، میکرز آف ماؤلڈز اینڈ ڈائیز، ٹریڈرز اور پلاسٹک خام مال کے درآمد/برآمد کنندگان، مکمل تیار اور نیم تیار شدہ اشیاء کے پروڈیوسرز اس صنعت میں ترقی کو فروغ دینے کے لئے بات چیت اور اپنے خیالات کا تبادلہ کر سکیں گے۔

اس تین روزہ ایونٹ میں توقع ہے کہ مقامی اور بین الاقوامی کاروباری اداروں سے صنعتی خریدار، ماہرین، کاروباری شخصیات، ریگولیٹرز، سرمایہ کاروں اور پروفیشنل وفود کی بڑی تعداد شرکت کرے گی جو اپنے کاروباری تعلقات کی توسیع اور معیشت کے اس اہم شعبہ میں باہمی تعاون کیلئے نئے مواقع تلاش کرتے ہیں۔یہ بصیرت آمیز نمائش پلاسٹک ٹیکنالوجیز سینٹر اور دیگر پولیمر ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹس کے کرداروں پر روشنی ڈالے گی۔