پی ٹی سی ایل کا نیشنل ہائی وے اور موٹر وے پولیس کے تعاون سے روڈ سیفٹی پر تقریب کا انعقاد

599

کراچی:پی ٹی سی ایل نے اپنے ملازمین کے تحفظ کا خیال رکھنے کے لیے نیشنل ہائی وے اور موٹر وے پولیس کے تعاون سے روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی کے فروغ کے سلسلے میں اپنے تمام ملازمین کے لیے پی ٹی سی ایل ہیڈ کوارٹرز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا ۔ نیشنل ہائی وے اور موٹر وے پولیس کی جانب سے سہیل مصطفی ،ایس پی او، او ر صنم خرم، ایس پی او نے شرکت کی ، جب کہ پی ٹی سی ایل کی جانب سے بڑی تعداد میں بشمول ڈرائیورز، ا سٹاف، مینجمنٹ اور خواتین ملازمین نے بھی بھرپور حصہ لیا۔ تقریب میں ٹریفک کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی، سڑک پر موجود اشارے،خطرناک موڑ، راستے کے حقوق، لائسنسنگ، سڑک پر رویے اور کم عمر افراد کی ڈرائیونگ سے متعلقہ خطرات کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔

تقریب کا مقصدلوگوں کو ٹریفک کے قواعد و ضوابط اور ان کی اہمیت کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔ ایک سروے کے مطابق، 90% حادثات ڈرائیور کی غلطی جبکہ 5% کی وجہ سڑک کی حالت اور 5% حادثات گاڑیوں کی خراب حالت کی وجہ سے ہوتے ہیں ۔ اس کے علاوہ اس بات کو بھی اجاگر کیا گیا کہ سیٹ بیلٹ کے استعمال کی وجہ سے 75% تک مسافرمہلک چوٹوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں ۔ پاکستان میں 90% کے قریب لوگ آمد و رفت کے لیے سڑک کا استعمال کرتے ہیں تو یہ اعداد وشمار اور بھی اہمیت اختیار کر جاتے ہیں ۔ اس موقع پر پی ٹی سی ایل کے چیف ہیومن ریسورس آفیسر، سیّد مظہر حسین نے کہا :’’ پی ٹی سی ایل اپنے ملازمین کی سیفٹی اور فلاح سے متعلق بہتخیال رکھتاہے۔ہم اپنے ملازمین کیلیے سیفٹی کے بارے میں مہم کا آغاز کر رہے ہیں اور ان اقدامات کی وجہ سے حفاظت انکی اولین ترجہح ہو گی۔ ٹریفک کے قوانین اور ریگولیشن کی آگاہی روڈ سیفٹی کے لئے اہمیت کی حامل ہے۔

ہم پی ٹی سی ایل کے تمام ملازمین کو ایک فیملی کا حصہ سمجھتے ہیں اور ان کو تمام تر احاطہ کار میں تحفظ دینے کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھیں گے۔نیشنل ہائی وے اور موٹر وے پولیس کےSPO ، سہیل مصطفی نے اس موقع پر کہا :’’ ہم پی ٹی سی ایل کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے ہمیں روڈ سیفٹی ، ٹریفک قوانین ا ور محفوظ ڈرائیونگ کے پیغام کو مزید بڑھانے کا موقع ملا۔ ہمیں خوشی ہے کہ پی ٹٰی سی ایل جیسی کمپنی اپنے ملازمین کے لیے حفاظتی اقدامات، بروقت معلومات اور آگاہی فراہم کرنے کے سلسلے میں سنجیدہ ہے۔نیشنل ہائی وے اور موٹر وے پولیس کو فخر ہے کہ قانون کے استحکام اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کے سلسلے میں وہ ایک مؤثر قوت ہے”۔ اپنے ملازمین کے تحفظ اور حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے پی ٹی سی ایل نے یہ قدم اٹھایا ہے تاکہ لوگ اپنے کام کی جگہوں، اسکولوں، یونیورسٹیوں اور کالجوں میں جانے کے لئے محفوظ سفرکریں ۔ اس آگاہی مہم کے ذریعے سیفٹی کا پیغام دوستوں، رشتہ داروں ، اور ساتھ کام کرنے والوں کے تعاون سے مزید وسعت اختیار کرے گا تاکہ وہ لوگ بھی بغیر کسی خطرے کے سفر کر سکیں۔معاشرے میں دوسرے تمام شعبوں میں مشترکہ کوششوں کی طرح ، سڑک کا محفوظ استعمال بھی اس وقت تک ممکن نہیں جب تک لوگ سڑک پر بہترین نظم و ضبط اور اعلی اقدار کا مظاہرہ نہ کریں ۔