8اپریل کو صوبائی کنونشن میں ہزاروں نوجوان شریک ہوں گے

184

راولپنڈی(وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رکن شوریٰ وامیرضلع شمس الرحمن سواتی نے کہاہے کہ 8اپریل کولاہورمیں منعقدہ جے آئی یوتھ کے صوبائی کنونشن میں خطہ پوٹھوہارسے ہزاروں نوجوان شریک ہوں گے جہاں امیرجماعت اسلامی سینٹرسراج الحق انہیں آئندہ کاروڈمیپ دیں گے۔ذمے داران یونین کونسل اور وار ڈ سطح تک نوجوانوں سے رابطہ کرکے انہیں اس عظیم الشان کنونشن میں شریک کروائیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے ضلع بھرکے تحصیل وزونل امراء اور جے آئی یوتھ کے صدورکے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر قائم مقام امیرضلع راجا محمدجواد، ضلعی جنرل سیکرٹری ظفرالحسن جوئیہ، چودھری عطاء ربانی، سردارتفہیم الرحمن، محمد تاج عباسی اورخالدمحمودمرزا ودیگررہنماؤں نے بھی خطاب کیا ۔شمس الرحمن سواتی نے کہاکہ ہم نے نوجوانوں کو بااختیاربناکران کی صلاحیتوں کوملک وقوم کی بھلائی کیلیے استعمال کرنے کیلیے موثرپلاننگ کی ہے جس کے باعث ملک بھرمیں نوجوان اسلامی وفلاحی معاشرے کی تشکیل میں جماعت اسلامی کے شانہ بشانہ جدوجہد کررہے ہیں ۔نوجوان الیکشن مہم کی تیزترکردیں اورعوا م کو یہ بتائیں کہ ووٹ کی پرچی ہی ان کی قسمت کوبدل سکتی ہے ،جب تک ووٹ کی پرچی کو دیانتداراورکرپشن سے پاک قیادت کے حق میں استعمال نہیں کیا جائے گا ،مسائل کا خاتمہ ہوگا نہ ہی نوجوانوں کوروزگاراور عوام کوتعلیم ،صحت ،صاف پانی سمیت بنیادی سہولیات مل پائیں گی ۔