جنرل قمر باجوہ سے قازقستان اورکرغزستان کے آرمی چیف کی ملاقات

264
راولپنڈی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف ملاقات کررہے ہیں
راولپنڈی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف ملاقات کررہے ہیں

راولپنڈی (خبر ایجنسیاں) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے قازقستان کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل ریمبرادی ڈیوشن باوی اور کرغزستان کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل رحیم بردی نے الگ الگ ملاقات کی‘جن میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر غورکیا گیا جبکہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی وزیرخارجہ نے بھی ملاقات کی۔تفصیلات کے مطابق منگل کو آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات کے دوران دوطرفہ فوجی
تعلقات، علاقائی سلامتی صورتحال اور دفاعی تعاون بڑھانے کے امور زیر غور آئے ۔ قبل ازیں جی ایچ کیو آمد پر قازقستان کی مسلح افواج کے سربراہ نے یادگارشہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی ۔ علاوہ ازیں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کرغزستان کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل رحیم بردی نے ملاقات کی جس میں باہمی تعلقات اور دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ سے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ملاقات کی۔ جس میں علاقائی سیکورٹی کی صورت حال اور پاک ایران تعلقات کے امورزیر بحث آئے۔ مہمان شخصیت نے حالیہ مہینوں میں سیکورٹی امور پر دو طرفہ بات چیت اور پاک افغان سرحدی انتظام کی بہتری کے لیے اقدامات اٹھانے کے عمل کو سراہا۔