شہریوں نے آوارہ کتے بوریوں میں بند کرکے یو سی آفس کے دروازے پر ڈال دیئے۔
کراچی (اسٹا ف رپورٹر)بوری بند زندہ کتوں کو رکشوں کے ذریعے یونین کونسل کے دفتر تک لایا گیا، بوریاں ڈالتے ہی کونسلر آفس کے عملے کے ہوش اڑ گئے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ہم نے مجبور ہو کر یہ اقدام اٹھایا ہے، ایک سال سے کونسلرز کی منتیں کر رہے ہیں، لیکن وہ کہتے ہیں کیپسول نہیں ہیں۔
شہر قائد میں اورنگی ٹاؤن کے مکینوں نے آوارہ کتوں کو بوریوں میں بند کرکے یونین کونسل آفس کے سامنے ڈال دیئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں علاقہ مکینوں نے منتخب کونسلرز کے خلاف انوکھا احتجاج ریکارڈ کرتے ہوئے درجن کے قریب کتے بوریوں میں بند کرکے کونسلر آفس کے دروازے پر ڈال دیئے۔
بوری بند زندہ کتوں کو رکشوں کے ذریعے یونین کونسل کے دفتر تک لایا گیا، بوریاں ڈالتے ہی کونسلر آفس کے عملے کے ہوش اڑ گئے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ہم نے مجبور ہو کر یہ اقدام اٹھایا ہے، ایک سال سے کونسلرز کی منتیں کر رہے ہیں، لیکن وہ کہتے ہیں کیپسول نہیں ہیں۔ علاقہ مکین احتجاج کے دوران آوارہ کتے کا نشانہ بننے والے بچے کو بھی اپنے ہمراہ لائے۔
آوارہ کتوں کا خاتمہ کیوں نہیں کرتے؟ کراچی کے شہریوں کا انوکھا احتجاج ، شہر کے بیشتر علاقوں میں آوارہ کتوں کی بھرمار دیکھائی دے رہی ہے جبکہ شہری حکومت کی جانب سے ان آوارہ کتوں کے خاتمے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم نے بہت مجبور ہو کر یہ اقدام اٹھایا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ٹا ؤن آفس کی طرف سے آوارہ کتوں کے خاتمے کے لئے کیا اقدامات کئے جاتے ہیں۔