پیما کے سابق مرکزی صدر پروفیسر محمد طارق کا انتقال

162

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما)کے سابق مرکزی صدر اور پروفیسر آف نیورولوجی ڈاکٹر محمد طارق طویل علالت کے بعد گزشتہ روز اسلام آباد میں انتقال کر گئے، ان کی نماز جنازہ ایچ ایٹ قبرستان میں ادا کی گئی جس میں سینیٹر راجا ظفر الحق، پیما کے صدر ڈاکٹر عبدالمالک، پروفیسر محمد اقبال خان، طب اور تعلیم سے تعلق رکھنے والی شخصیات سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔