ایم نقی باڑی ایف پی سی سی آئی ہوم ٹیکسٹائل ایکسپورٹس کے چیئر مین نامزد

427

کراچی:ایف پی سی سی آئی کے صدر غضنفربلور نے ملک کے معروف صنعتکار ،ٹیکسٹائل ایکسپورٹر اور ایف پی سی سی آئی کی ایگزیکٹوکمیٹی کے رکن ایم نقی باڑی کوایف پی سی سی آئی کی اسٹینڈنگ کمیٹی” ہوم ٹیکسٹائل ایکسپورٹس” برائے2018کا چیئرمین نا مزد کر دیا ہے ۔ نقی باڑی 2017میں بھی مذکورہ کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔

غضنفربلورنے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ نقی باڑی اپنے وسیع تر تجربے کو ایف پی سی سی آئی کے ان ممبرزتک پہنچا کر متعلقہ سیکٹر کیلئے فائدہ مند ثابت ہونگے اور ہوم ٹیکسٹائل کی برآمدات سے منسلک ایکسپورٹرز کے مسائل کو متعلقہ اداروں تک پہنچا کرانہیں حل کرانے کی کوششیں کرینگے۔ ایم نقی باڑی ، باڑی ٹیکسٹائل ملز (باڑی گروپ)کے چیئرمین ہیں،وہ2016میں ایف پی سی سی آئی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر بھی رہے ہیں اور انہوں نے اسی سال فیڈریشن کی ٹیکسٹائل اپیرل اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔نقی باڑی کے سی سی آئی،پی ایچ ایم اے، پریگمیا، ٹاولز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن اور دیگر تجارتی ایسوسی ایشنز میں بھی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں ۔

نقی باڑی نے بطور چیئرمین اسٹینڈ نگ کمیٹی برا ئے ہوم ٹیکسٹائل ایکسپورٹس نامزدگی پر ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیرطفیل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ ہوم ٹیکسٹائل کی برآمدات کیلئے ایف پی سی سی آئی کو مثبت تجاویز فراہم کرینگے اور ملکی وغیرملکی سطح پر فیڈریشن کے وقار مزید بلند کرنے میں اپنا کردار ادا کرینگے۔