کراچی کنگز نے اسلام آباد کو 7 وکٹوں سے ہرا کر پلے آف کیلیے کوالیفائی کر لیا

236

شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ایس ایل کے آخری لیگ میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیکر پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی نے اسلام آباد کی جانب سے دیا گیا 125 رنز کا ہدف 17 اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔آصف علی کے سوا اسلام آباد کا کوئی بھی کھلاڑی اچھا پرفارم نا کر سکا، انہوں نے 14 گیندوں پر34 رنز بنائے۔کراچی کنگز کی جانب سے ایک بار پھر عثمان شنواری نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں صرف 17 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شاہد آفریدی اور محمد عرفان جونیئر کے حصے میں 2، 2 وکٹیں آئیں جبکہ ایک ایک وکٹ محمد عامر اور ٹائمل ملز کو ملی۔شاندار بولنگ پر عثمان شنواری کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔کراچی کنگز اس فتح کے ساتھ ہی پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آ گئی ہے اور اب 18 مارچ کو دبئی میں ہونے والے پہلے پلے آف میں اس کا مقابلہ اسلام آباد کے ساتھ ہو گا۔