آشیانہ اسکیم اسکینڈل احد چیمہ کو معطل کر دیا گیا

104

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو کرپشن الزامات پر معطل کر دیا گیا ہے، احد چیمہ کوآمدن سے زائد اثاثے بنانے پر نیب نے گرفتار کیا ہے۔آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل میں ہونے والی مبینہ کرپشن میں ملوث سابق ڈی جی ایل ڈی اے اور قائدِ اعظم تھرمل پاور کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسر احد خان چیمہ کو معطل کر دیا گیا ہے، انہیں3 ماہ کے لیے معطل کیا گیا ہے۔سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق احد چیمہ کو گورنمنٹ سروس رولز 1973ء کے تحت معطل کیا گیا ہے۔