مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا مراد چاچڑ 

476
کلرک سرکاری اداروں میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور کوئی بھی دفتری کام کلرکل اسٹاف کے بغیر ممکن نہیں ہوتا
کراچی: پاکستان کلرک ایسو سی ایشن سندھ کے صدر مراد چاچڑ نے کہا ہے کہ جب تک مطالبات پورے نہیں ہو ں گے احتجاج جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ کلرک سرکاری اداروں میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور کوئی بھی دفتری کام کلرکل اسٹاف کے بغیر ممکن نہیں ہوتامراد چاچڑ نے کہا کہ حکومت کو چاہئے
غریب کلرکوں کی بد دعا ئیں نہ لے اور ان کے تمام جائز مطالبات فوری طور پر منظور کرے انہوں نے کہا کہ کبھی پولیس کلرکوں پر تشدد کرتی ہے کبھی ہمیں دھمکیاں دی جاتی ہیں جبکہ ہم اپنے حقوق کے لئے پر امن جدو جہد کر رہے ہیں اورہم نہ کسی کو پتھر مار تے ہیں نہ کسی کو گالی دیتے ہیں اس کے با وجود حکومت پولیس کے ذریعے ہم پر ظلم و ستم کر رہی ہے مراد چاچڑ نے کہا کہ احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے جس کے تحت ہم پر امن احتجاج کر رہے ہیں مگر حکومت کو یہ پر امن احتجاج بھی پسند نہیں ہے اور وہ ہم پر طرح طرح سے ظلم وستم کے پہاڑ توڑ رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہم اپنا حق مانگ رہے ہیں حکومت کو ہمارا حق دینا پڑے گا چونکہ کلرک برادری ہزاروں مسائل کا شکار ہے اس لئے حکومت کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھی ہمارے مسائل کو حل کرنا چاہئے